ETV Bharat / state

BSF IG Jammu Frontier Press Confeence امسال بی ایس ایف نے سات دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا، بی ایس ایف آئی جی

باڈر سکیورٹی فورسز جموں فرنٹیئر کے انسپکڑ جنرل ڈی کے بورا نے کہا کہ جموں میں بی ایس ایف انٹرنیشنل باڈر کی 192 کلومیٹر کی دیکھ ریکھ کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امسال بی ایس ایف اہلکاروں نے سرحد کو محفوظ رکھا اور درندازی کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔Infiltration Bid Foiled in 2022

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 30, 2022, 4:14 PM IST

جموں: جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی بی ایس ایف جموں فرنٹیئر ڈی کے بورا نے کہا کہ جیسے جیسے ڈرون دراندازی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، ان سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی فروسز نے مختلف طریقے اپنا کر ان سے نمٹنے کی کوشش کی۔ بی ایس ایف کے پاس بہت سارے وسائل موجود ہے جس سے ڈرون کی کوششون کو ناکام بنائے جائے۔ Drone Activity In IB And LOC

امسال بی ایس ایف نے سات دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا، بی ایس ایف آئی جی

انہوں نے کہا ماضی کے واقعات سے بی ایس ایف نے بہت کچھ سیکھا، جس کی وجہ سے جموں خطے میں ڈرون کی سرگرمیاں کافی حد تک کم ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی بی ایس ایف تقریباً ہر ہفتے ڈرون مار گراتی ہے اس سے پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم خطرے کے بارے میں بہت چوکس ہیں اور ہم اس سے نمٹنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ آنے والے برسوں میں ہم اس سے پوری طرح نمٹ سکیں گے۔

مزید پڑھیں: Hideout busted In Poonch پونچھ کے سرنکوٹ میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ، اسلحہ و بارود برآمد

آئی جی بی ایس ایف جموں فرنٹیئر نے کہا بی ایس ایف کے جوان سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے اچھا کام کر رہے ہیں۔ سرحد پر دراندازی کی کوششوں کو مسلسل ناکام بنایا جا رہا ہے۔ سرحد پر امسال دراندازی کی سات کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔ اس دوران سرحدی علاقے سے اے کے 47 کی چار رائفلیں، 7 پستول اور تقریباً 50 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔Infiltration Bid Foiled in 2022

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.