ETV Bharat / state

پانچ اگست کی دوسری برسی: بی جے پی یووا مورچہ کا جموں میں جشن - ای ٹی وی بھارت

دو برس قبل 5 اگست کو مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے علاوہ ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں - جموں و کشمیر اور لداخ - میں تقسیم کیا تھا۔

5اگست کی دوسری برسی، بی جے پی یووا مورچہ کا جموں میں جشن

author img

By

Published : Aug 5, 2021, 1:05 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، یووا مورچہ، جموں سے وابستہ کئی کارکنان نے دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر پارٹی ہیڈکوارٹر پر جشن منایا۔

5اگست کی دوسری برسی، بی جے پی یووا مورچہ کا جموں میں جشن

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر سمیت جموں میں بھی مختلف سیاسی تنظیموں نے 5 اگست کو ’’یوم سیاہ‘‘ کے طور پر منانے اور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لیکن جہاں ایک پی ڈی پی، پینتھرس پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتیں دفعہ 370کی منسوخی کے دو برس مکمل ہونے پر احتجاج کر رہی ہیں۔ وہیں، دوسری جانب بی جے پی سے وابستہ کارکنان خوشیاں منا رہے ہیں۔

بی جے پی دفتر کے باہر جشن منا رہے یووا بی جے پی کے کارکنان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد وادی کشمیر کی خواتین کے حقوق کا تحفظ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: پیپلز الائنس فار گُپکار ڈکلریشن کی سرینگر میں میٹنگ

یاد رہے کہ پانچ اگست 2019 کو انتظامیہ نے دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل ہی سخت ترین بندشوں کا نفاذ عمل میں لاکر مواصلاتی نظام، بشمول موبائل و لینڈلائن، انٹرنیٹ کو کئی ماہ تک معطل کر دیا تھا۔ وہیں، سیاسی و سماجی کارکنان کے علاوہ علیٰحدگی پسند لیڈران کو بھی قید کر دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.