حملے میں ایک عام شہری اور سی آر پی ایف کے تین جوان زخمی ہوئے جنہیں بعد میں نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لا کر ایک جوان کی موت واقع ہوئی جبکہ عام شہری کی ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی موت واقع ہو گئی تھی۔
جموں و کشمیر کے بی جے پی صدر راویندر رینا نے اس حملے کی مزمت کی اور پاکستان کو اس حملے کا زمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے اس حملے میں ایک معصوم کشمیری کو ہلاک کیا گیا یہ ایک بزدلانہ حرکت ہے۔
انھوں نے پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کیا ہے لیکن ان کا بدلا لیا جائے گا۔ ایک ایک پاکستانی عسکریت پسندوں کو مارا جائے گا تاکہ کشمیر میں امن اور شانتی قائم ہو'۔