ETV Bharat / state

سو کروڑ افراد کو ویکسین کی خوراک دینا بڑی کامیابی: رویندر رینہ - وزیر اعظم نریندر مودی

رویندر رینہ نے بی جے پی حکومت کے علاوہ ڈاکٹروں، نیم طبی عملہ، آشا ورکرس، پولیس عملہ سمیت انتظامیہ کے ان افراد کی ستائش کی جنہوں نے رات دن محنت کرکے لوگوں کو کورونا مخالف ویکسین کی خوراک فراہم کی۔

سو کروڑ افراد کو ویکسین کی خوراک دینا بڑی کامیابی: رویندر رینہ

author img

By

Published : Oct 27, 2021, 7:30 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر کے صدر رویندر رینہ نے جموں میں پریس کانفرنس کے دوران 100کروڑ افراد کو کورونا مخالف ویکسین کی خوراک دینے پر مرکزی حکومت کی ستائش کی۔

سو کروڑ افراد کو ویکسین کی خوراک دینا بڑی کامیابی: رویندر رینہ

رویندر رینہ نے ملک بھر میں 100کروڑ افراد کو کووڈ ویکسین کی خوراک فراہم کرنے کے عمل کو تاریخی اور اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ’’یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ذاتی کوششوں اور کورونا واریئرس کی قربانیوں کے نتیجے میں ممکن ہو سکا۔‘‘

انہوں نے بی جے پی حکومت کے علاوہ ڈاکٹروں، نیم طبی عملہ، آشا ورکرس، پولیس عملہ سمیت انتظامیہ کے ان افراد کی بھی ستائش کی جنہوں نے رات دن محنت کرکے لوگوں کو کورونا وائرس کی خوراک فراہم کی۔

مزید پڑھیں: جموں: ایک مصنف کے لیے لکھنے سے زیادہ پڑھنا ضروری

رینہ نے مزید کہا کہ 100کروڑ افراد کو کورونا مخالف ویکسین فراہم کیے جانے پر عالمی سطح پر ہندوستان خصوصا وزیر اعظم کی کورونا مخالف حکمت عملی کی ستائش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.