ETV Bharat / state

بی جے پی نے سرکاری املاک ہڑپ لی ہے: ہرش دیو سنگھ

پینتھرز پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ بی جے پی نے غیر قانونی طریقے سے سرکاری دفاتر پر قبضہ کر رکھا ہے۔

بی جے پی نے سرکاری املاک ہڑپ لی ہے: ہرش دیو سنگھ
بی جے پی نے سرکاری املاک ہڑپ لی ہے: ہرش دیو سنگھ
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 5:36 PM IST

خطے جموں میں آج جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے کارکنان نے پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں سیول سیکرٹریٹ جموں کے باہر اینٹی کرپشن بیورو کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔

اس موقعہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پینتھرز پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران سرکاری کوارٹرز میں رہائش پذیر ہیں اور سرکاری املاک پر انہوں نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ اینٹی کرپشن بیورو نے بی جے پی رہنماؤں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

بی جے پی نے سرکاری املاک ہڑپ لی ہے: ہرش دیو سنگھ

انہوں نے کہا کہ سرکاری بنگلوں میں بیٹھے بی جے پی کے رہنما اور کارکنان آج کی تاریخ میں سرپنچ بھی نہیں ہے اور کوئی بھی سرکاری عہدہ ان کے پاس نہیں ہے لیکن وہ منسٹریل بنگلوں کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں (بی جے پی) نے غیر قانونی طور پر ان بنگلوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ہائی کورٹ کی جانب سے ان بنگلوں کو خالی کرنے کے حکمنامے کے باوجود وہ ان بنگلوں میں رہائش پذیر ہیں۔

ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے والے بی جے پی رہنماوں و کارکنان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے لیکن بدقسمتی سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی قانون کو اپنے جیب میں رکھی ہوئی ہے اور آزاد ادارے ان کو پوری کُھلی چھوٹ دے رہے ہیں۔

پینتھرز پارٹی کے لیڈر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے علاوہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے اینٹی کرپشن بیورو کے افسران سے اپیل کی کہ بی جے پی کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ سرکاری املاک پر ان کا غیر قانونی قبضہ قائم نہ رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.