جموں: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے کانگریس پارٹی کے یونٹ کے کارگزار صدر رمن بھلا نے کہا کہ بی جے پی نہیں چاہتی کہ جموں و کشمیر میں انتخابات ہوں۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ جموں و کشمیر میں انتخابات کو مسلسل ملتوی کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اگر بھارت کی دوسری ریاستوں میں انتخابات ہوتے ہیں تو جموں و کشمیر میں کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ بی جے پی دہلی سے جموں و کشمیر میں حکومت کرنا چاہتی ہے اور نہیں چاہتی کہ لوگ جموں و کشمیر میں اپنے نمائندوں کو منتخب کریں۔ Raman Bhalla appointed JKPCC working president
انہوں نے بی جےپی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے۔ جموں و کشمیر میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کے ساتھ ساتھ ان خود غرض لوگوں سے بھی لڑیں گے جو اپنے ذاتی مفاد کے لئے ضمیر کا سودہ کررہے ہیں۔ ہم جموں و کشمیر میں پارٹی کو مستحکم کریں گے۔ انہوں نے کانگریس پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں سے متعلق کہا کہ مشکل وقت میں صرف بزدل ہی بھاگتے ہیں جو لوگ غلام نبی آزاد کے وفادار ہیں وہ پارٹی چھوڑ دیں گے لیکن ہزاروں ایسے ہیں جو کانگریس کے وفادار ہیں اور وہ پارٹی میں ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے جانے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ کانگریس کو کوئی بڑا نقصان نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں:بی جے پی بوکھلا ہٹ کا شکار: رمن بھلا