چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت نے اتوار کے روز صوبہ جموں کے نگروٹہ علاقے میں قائم فوج کی سولہویں کارپس میں لائن آف کنٹرول پر تازہ سلامتی صورتحال کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ بپن راوت جموں کے دو روزہ دورے پر ہیں اور انہوں نے ہفتے کے روز ضلع ریاسی کے کٹرہ قصبے میں واقع ماتا ویشنو دیوی مندر میں حاضری دی۔
ایک دفاعی ترجمان نے بتایا 'موصوف چیف ذاتی طور پر جموں کے دورے پر تھے اور وہ ہفتے کے روز کٹرہ میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر پر حاضری دینے کے بعد نگروٹہ میں قائم فوج کی سولہویں کارپس واپس آئے'۔
انہوں نے کہا 'موصوف کے ساتھ فوج کی سولہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ بھی تھے جنہوں نے انہیں (بپن راوت کو) ایل او سی پر موجودہ سلامتی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیے
جنگلات میں ہولناک آگ
اس دوران جنرل بپن راوت کو ایل اے سی پر موجودہ صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وہیں بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور لداخ میں بھارتی فوج بھی الرٹ ہے۔
جموں و کشمیر میں آئے دن جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، گذشتہ روز بھی پونچھ میں پاکستان کی جانب سے گولہ باری کی گئی، جس کا بھارتی فوج نے موثر جواب دیا۔