ETV Bharat / state

'بکرم چوک ریلوے سٹیشن کو ہیریٹیج کی حیثیت حاصل ہوگی' - Jammu and Kashmir

صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر نے منگل کو 125 سال قدیم بکرم چوک ریلوے سٹیشن کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ ہم اس تاریخی جگہ کو ہیریٹیج ریلوے سٹیشن بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

'بکرم چوک ریلوے سٹیشن کو ہیریٹیج کی حیثیت حاصل ہوگی'

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 7:31 PM IST

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں واقع تاریخی بکرم چوک ریلوے سٹیشن، جو ملک کے بٹوارے سے قبل جموں کو سیالکوٹ سے جوڑتا تھا، کو حکومت ہیریٹیج ریلوے سٹیشن بنانے جا رہی ہے۔

صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر نے منگل کو 125 سال قدیم بکرم چوک ریلوے سٹیشن کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ ہم اس تاریخی جگہ کو ہیریٹیج ریلوے سٹیشن بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا: 'یہ ملک کے سب سے قدیم ریلوے ٹریکز میں سے ایک ہے۔ یہاں ہمارا ریلوے سٹیشن 1947 تک آپریشنل تھا۔ یہاں سے سیالکوٹ اور دوسرے علاقوں تک ریل گاڑیاں چلتی تھیں'۔

صوبائی کمشنر نے کہا کہ یہ جگہ 1954 میں ٹرانسپورٹ محکمے کو منتقل کی گئی تھی لیکن ریلوے سٹیشن کے اہم باقیات اب بھی یہاں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا: 'یہ ایک اہم جگہ ہے۔ محکمہ سیاحت اور جموں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت اس کے لئے فنڈنگ واگذار کی جائے گی۔ ہم اس کو ہیریٹیج ریلوے سٹیشن بنانے کا سوچ رہے ہیں۔ اس کی بدولت ہم اپنے سنہری ماضی کی سیر کر سکیں گے'۔

اس موقع پر بی جے پی لیڈر رمیش ارورہ نے نامہ نگاروں کو بتایا: 'بھارت میں سب سے پہلے کلکتہ اور اس جگہ پر ریلوے سٹیشن بنے تھے۔ اس سے آپ کو اندازہ ہو سکتا ہے کہ یہ جگہ کتنی پرانی ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'میں نے صوبائی کمشنر کو یہاں پر ایک ایسا واٹر پمپ دکھایا جو انگلینڈ میں سنہ 1869 میں بنایا گیا تھا۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جس کو پروٹکٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کا ہیریٹیج ریلوے سٹیشن بنایا جانا جموں کے لئے ایک بہت بڑا تحفہ ہوگا'۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک کے بٹوارے سے قبل بکرم چوک ریلوے سٹیشن سے ایک ریل گاڑی آر ایس پورہ، میران صاحب اور سچیت گڑھ سے ہوتے ہوئے سیالکوٹ جاتی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.