ETV Bharat / state

Ban on Overloaded Vehicles جموں سرینگر شاہراہ پر اوور لوڈ گاڑیوں کے چلنے پر پابندی - jammu kashmir news

جموں و کشمیر میں سالانہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ Ban on Overloaded Vehicles

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 21, 2023, 1:21 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے امرناتھ یاترا کے آغاز کے پیش نظر جموں سرینگر شاہراہ پر اوور لوڈ گاڑیوں کے چلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جموں کشمیر انتظامیہ کے چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے متعلقہ ضلع کمشنرز اور ٹریفک پولیس کو ہدایت دی کہ شاہراہ پر کسی خراب گاڑی اور اوور لوڈ گاڑی کو قطعی طور چلنے نہیں دینا چاہیے کیونکہ یہ گاڑیاں شاہراہ پر ٹریفک جام کا باعث بنتی ہیں۔

ارون کمار مہتا نے کہا کہ اگر کسی بھی گاڑی میں معمولی تکنیکی خرابی ہو تو اس گاڑی کو شاہراہ پر چلنے پر پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گاڑیاں شاہراہ پر سست رفتار سے چلتی ہیں جس سے دیگر گاڑیوں کو بھی سست رفتاری سے چلانا پڑتا ہے اور اسی کے باعث شاہراہ پر جام ہوجاتا ہے۔ انہوں کہا کہ تکنیکی طور کوئی خراب گاڑی شاہراہ کے بیچ بند ہوتی ہے اور اسکی مرمت شاہراہ پر پی کرنی پڑتی ہے جس سے ٹریفک کو بھی بند کرنا پڑتا ہے اور شاہراہ بند ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں: جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک جام سے مسافر پریشان

انہوں متعلقہ حکام اور ٹریفک پولیس کو ہدایت دی کہ شاہراہ پر مال دار گاڑیوں کے لیے مخصوص پارکنگ سپاٹ مختص کئے جائیں تاکہ ٹریفک جام نہ ہو۔ قابل غور ہے کہ امرناتھ یاترا 31 جولائی سے شروع ہورہی ہے۔ 62 ایام پر محیط اس یاترا کے پر امن اور منظم انعقاد کے لئے جموں کشمیر لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ بڑے پیمانے پر تیاریوں میں لگی ہوئی ہے۔ اس یاترا کے لئے سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے جاتے ہیں اور جموں سے ہی سرینگر شاہراہ کے علاوہ امرناتھ کا راستہ بالخصوص پہلگام، سونہ مرگ، گاندربل اور اننت ناگ کو سیکورٹی حصار میں رکھا جاتا ہے تاکہ عسکریت پسند یاتریوں پر حملہ نہ کرے۔ یاترا کی حفاظت کے لئے مرکزی سرکار نے 60 ہزار اضافی نیم فوجی اہلکاروں کو کشمیر میں تعینات کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.