ETV Bharat / state

Bajrang Dal Protest in Jammu: جموں میں بجرنگ دل کا احتجاج - جموں و کشمیر نیوز

بجرنگ دل و ویشو ہند پریشد نے جمعرات کو دیے گئے ایک مبینہ ہندو مخالف بیان کے خلاف جموں میں احتجاج کیا۔ Rashtriya Bajrang Dal protests in Jammu against Bhaderwah hate speeches

Bajrang Dal Protest In Jammu
جموں میں بجرنگ دل کا احتجاج
author img

By

Published : Jun 11, 2022, 7:55 PM IST

Updated : Jun 11, 2022, 10:55 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے ضلع ڈوڈہ میں جمعرات کے روز مبینہ ہندو مخالف بیان کے خلاف ویشو ہند پریشد و بجرنگ دل نے احتجاج کیا۔ دراصل جمعرات کو خطہ جموں کے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں نبی کریمﷺ کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کے خلاف لوگوں نے زور دار احتجاج کیا تھا وہیں احتجاج کے دوران ایک شخص نے متنازع بیان دیا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی شروع ہوگئی اور انتظامیہ نے سختی کے ساتھ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا، تاہم جموں میں آج بجرنگ دل نے زور دار احتجاج کیا اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

جموں میں بجرنگ دل کا احتجاج

جموں کشمیر بجرنگ دل کے صدر راکیش بجرنگی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندو مخالف بیان دینے والے شخص کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ورنہ امرناتھ یاترا ختم ہونے کے بعد بجرنگ دل سڑکوں پر آکر احتجاج کرے گا۔ واضح رہے کہ نبی کریمﷺ کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کے خلاف جمعرات کو ڈوڈہ بھدرواہ میں تشدد پھوٹ پڑا۔ جس کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmiri YouTuber DGP On Bhaderwah Curfew: بھدرواہ میں بحالیٔ امن کی کوششیں جاری، ڈی جی پی دلباغ سنگھ

Last Updated : Jun 11, 2022, 10:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.