کورونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو پریشن کیا وہیں اس نے جموں ضلع میں واقع جموں توی ریلوے اسٹیشن کے پاس آٹو چلانے والے ڈرائور کو بھی متاثر کیا۔
ریلوے اسٹیشن کے آس پاس آٹو چلانے والے ڈرائور اداس ہیں۔ یہ آٹو ڈرائور کبھی جموں توی ریلوے اسٹیشن کے آس پاس آٹو چلانے والوں کا اسی روزگار سے گھر کا چولہا جلتا تھا۔ آج سواری نہ ہونے کے باعث پریشان ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے آمدنی کا سلسلہ رک گیا ہے۔ یہ اٹو لے کر نکلتے ہیں مگر سواری نہیں ملتی۔
آٹو ڈرائیوروں کہنا ہیں کہ حکومت سےکوئی امداد نہیں ملی، جس سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ آٹو ڈرائوروں کو امید کہ کورونا وائرس کا خاتمہ ہوگا اور زندگی معمول پر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرین بند ہونے سے قلی پریشان
آٹو ڈرائوروں کا کہنا ہے کہ جموں توی ریلوے اسٹیشن آج ویران ہے۔ یہاں دن بھر میں محض ایک ٹرین آتی ہے۔ اس میں بہت کم لوگ ہوتے ہیں۔ اتنی کم سواریوں سے کاروبار نہیں چلتا۔
آٹو ڈرائوروں کا مطالبہ ہے حکومت جلد ہی ٹرینوں کو چلائے تاکہ ان کو زیادہ سواری مل سکے اور ان کا روزگار چلے۔