ETV Bharat / state

سوچا نہیں تھا کہ آرٹیکل 370 ختم ہوگا، یہ قانون ناسوز بن چکا تھا: نائب صدر ہند

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 9:56 PM IST

Vice Prez On Article 370 نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھرنے کہا کہ دفعہ 370 کے باعث ہی جموں وکشمیر کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، لیکن اب یہ قانون ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 اور دہشت گردی کو ختم کرنا آسان نہیں تھا۔

نائب صدر ہند
نائب صدر ہند

جموں: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھر نے جمعرات کے روز کہا کہ دفعہ 370 ایک ناسور بن چکا تھا جس کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس قانون کی منسوخی سے شامیا پرساد مکھرجی کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوا ہے۔ان باتوں کا اظہار نائب صدر ہند نے کٹھوعہ میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

  • इस भूमि पर डॉ श्यामा प्रसाद मुखर्जी की अमिट छाप है। इस भूमि पर एक संकल्प देश के सामने आया है। वह संकल्प इस कालखंड में पूरा हो गया।

    सोचा नहीं था की 370 कभी खत्म होगा।

    भारत के संविधान का वह प्रावधान जिसको संविधान में temporary कहा गया वह हमारे लिए नासूर बन गया था।

    आज कितना… pic.twitter.com/7CIzwdAyuj

    — Vice President of India (@VPIndia) January 4, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہا کہ" دفعہ 370 اور دہشت گردی کو ختم کرنا آسان نہیں تھا"۔نائب صدر ہند نے کہا کہ آرٹیکل 370وہ قانون تھا جس کو آئین میں عارضی کہا گیا لیکن یہ قانون ہمارے لئے ناسور بن چکا تھا جس کو موجودہ حکومت نے ختم کیا اور سپریم کورٹ نے بھی منسوخی کا فیصلہ برقرار رکھا جس کے لئے وزیر اعظم مودی اور عدلیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دفعہ 370 کے باعث ہی جموں وکشمیر کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، لیکن اب یہ قانون ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو گیا ہے۔

ان کے مطابق سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ قانون ختم ہوگا لیکن موجودہ حکومت نے جو کہا وہ کرکے بھی دکھایا۔انہوں نے مزید بتایا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی سے شاما پرساد مکھرجی کا سپنا بھی پورا ہوا ہے۔

نائب صدر ہند کے مطابق شفاف اور احتساب اب مستقل حقیقت ہے، مرکز ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں کہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔
جگدیپ دھنکھر کے مطابق مرکز کی جانب سے یہ سعی کی جارہی ہیں کہ جموں وکشمیر میں کاروبار کے لئے سازگار ماحول بنایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ”آج یہاں کے لوگ امن کی پاسداری کر رہے ہیں ، کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول بنایا گیا اور جو لوگ قانون کی خلاف ورز ی کر رہے تھے وہ اس کا خمیازہ بھی بھگت رہے ہیں۔ “
انہوں نے مزید بتایا کہ آج کے دور میں جموں وکشمیر کے خواتین کو سبھی مراعات فراہم کی جارہی ہیں۔نائب صدر ہند نے کہاکہ ترقی کے مسائل پر سیاست نہیں ہونی چاہئے بلکہ اس ضمن میں حکوت کا ساتھ دینا چاہئے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو سیاست میں حصہ لینے کا حق ہے، لیکن سیاست کو ملک کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔
کٹھوعہ میں "شمالی ہندوستان میں ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپ رجحانات" پر بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ایکسپو کے افتتاح سے خطاب کرتے ہوئے دھنکھر نے کہا کہ امن و استحکام، مساوات، شفافیت اور جوابدہی کسی بھی قوم کی ترقی کے لیے اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.