ETV Bharat / state

اپنی پارٹی کا ٹرانسپورٹرز کی حمایت میں احتجاج - ڈرائیوروں کی حمایت میں احتجاج

جموں میں اپنی پارٹی کے کارکنان نے لاک ڈاون کی وجہ سے مالی بدحالی کے شکار آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کی حمایت میں احتجاج کیا، ان کا مطالبہ ہے کہ محکمہ مزدور غیر منظم شعبہ میں کام کر رہے ڈرائیوروں کا رجسٹریشن کرے۔

apni party protest in support of transporters in jammu
اپنی پارٹی کا ٹرانسپورٹرز کی حمایت میں احتجاج
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 9:18 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آج اپنی پارٹی کے کارکنان نے آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کی حمایت میں احتجاج کیا۔

اپنی پارٹی کا ٹرانسپورٹرز کی حمایت میں احتجاج

احتجاج کی قیادت اپنی پارٹی کے صوبائی صدر منجیت سنگھ کر رہے تھے، جن کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنما اعجاز کاظمی، ابھے بقایا، ٹیکسی آپریٹر ریلوے انچارج شیتل سنگھ، منمیت سنگھ، ٹیمپو ٹریولر کلدیپ شرما، ٹیکسی یونین شیل دت (ششی)، وکی کمار اور آٹو یونین فیڈریشن کے ممبران بھی شامل تھے۔

اس موقع پر منجیت سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ٹرانسپورٹ سیکٹر ایک اہم حیثیت رکھتا ہے لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے مالی بدحالی کا شکار ہوگئے ہیں۔ کیونکہ پچھلے چھ ماہ سے زائد عرصہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بند ہیں، جس کی وجہ سے کچھ ڈرائیور محنت مزدوروی کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ حکومت نے ان کے لیے کوئی مالی پیکیج کا اعلان نہیں کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ مزدوری غیر منظم شعبہ میں کام کر رہے ڈرائیوروں کا رجسٹریشن کرے، جن کا کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے، اس طرح پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کے رجسٹریشن سے حکومت کو ان کی فلاح اور مالی تعاون کے لیے حکمت عملی طے کرنے میں مدد ملے گی۔ اعجاز کاظمی نےکہا کہ اپنی پارٹی ڈرائیوروں کو مشکل کی اس گھڑی میں بے یارو مددگار نہیں چھوڑے گی بلکہ ان کے حق کی لڑائی لڑے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.