جموں: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 8 مئی کو جموں کے دورے پر وارد ہو رہے ہیں جہاں وہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے بے گھر لوگوں کے ایک جلسے سے خطاب کریں گے۔ جموں و کشمیر پیپلز فورم کی جانب سے 'پی او جے کے سنکلپ ریلی' کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو دوبارہ بھارت میں ضم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔ PoJK Sankalp Rally’ in Jammu
یہ سنکلپ ریلی جموں شہر میں منعقد کی جائے گی اور اس کی بڑی تقریب 8 مئی کو جموں میں ہونی والی ہے۔ اس تقریب میں جموں و کشمیر پیپلز فورم نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو مہمان خصوصی کے طور پر دعوت دی ہے جس کے چلتے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 8 مئی کو جموں کے دورے پر وارد ہو رہے ہیں۔ Amit Shah to attend 'PoJK Sankalp Rally
امیت شاہ کے دورے کے شیڈول کا ابھی تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن ذرائع کے مطابق امیت شاہ کے دورۂ جموں کے پیش نظر تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 24 اپریل کو جموں کا دورہ کریں گے اور جموں کے سانبہ ضلع کے پلی گاؤں سے ملک بھر کے پنچایتی راج کے نمائندوں سے خطاب کریں گے۔ 'PoJK Sankalp Rally on 8th may
وزیر اعظم کے دورے کے تقریباً پندرہ دن بعد امیت شاہ کا پروگرام تیار کیا جا رہا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں قبائلی حملے کے بعد مظفرآباد، کوٹلی اور میرپور کے علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہو کر جموں اور گرد و نواح میں آباد ہو گئے تھے۔ کچھ مقامات پر ان آبادی 8 لاکھ سے زیادہ ہے۔ کچھ عرصہ قبل مرکزی حکومت نے ان خاندانوں کی بحالی کے لیے فی خاندان 5 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا تھا۔ Amit shah likely to visit Jammu
یہ بھی پڑھیں : Connect NCC, NSS to Disaster Management: این سی سی، این ایس ایس اور ہوم گارڈ کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم سے جوڑیں: شاہ