مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں کووڈ پروٹوکول کا پوری طرح خیال رکھتے ہوئے اس سال امرناتھ یاترا 30 جون سے شروع ہوگی۔ یہ یاترا روایت کے مطابق 11 اگست کو شرون پورنیما پر اختتام پذیر ہوگی۔ اسی روز رکشابندھن کا بھی تہوار ہے۔ اس سال 30 جون کو امرناتھ یاترا شروع کرنے کا فیصلہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر صدارت میں جموں میں شری امرناتھ شرائن بورڈ کی 41ویں میٹنگ میں کیا گیا تھا۔ آئندہ شری امرناتھ یاترا کے لیے آن لائن رجسٹریشن اس ماہ کی 11 تاریخ سے شروع ہوگا۔کووڈ کے پھیلنے کی وجہ سے پچھلے دو سال سے شری امرناتھ یاترا نہیں ہو سکی تھی۔ Amarnath Yatra Will Start From June 30
یہ بھی پڑھیں: Annual Amarnath Yatra: دو برس بعد سالانہ امرناتھ یاترا تیس جون سے شروع ہوگی: ایل جی منوج سنہا
انتظامیہ نے امسال یاترا کی مدت 60 روز کے بجائے 43 دنوں تک ہی رکھی ہے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب یاترا گزشتہ دو برسوں سے منعقد نہیں ہوپائی تھی جبکہ آئن لائن اور ٹی وی کے ذریعے یاتروں کا درشن کرایا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ بیرونی ریاستوں سے لاکھوں ہندو زائرین وادی کشمیر میں سیاحتی مقامات پہلگام کی پہاڑیوں میں واقع امر ناتھ گپھا درشن کرنے کے لیے آتے ہیں۔ وہیں اس سلسلے میں 27 مارچ کو ایک میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔