ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 یاتریوں میں کمی کے پیش نظر جموں سے یاترا متبادل دنوں میں چلائی جائے گی - امرناتھ یاترا 2023

یکم جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے دوران اب تک قریب ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے گھپا کا درشن کیا ہے۔ 62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

amarnath-yatra-to-continue-only-on-alternate-days-sasb
یاتریوں میں کمی کے پیش نظر جموں سے یاترا متبادل دنوں چلائی جائے گی
author img

By

Published : Aug 12, 2023, 3:06 PM IST

جموں: یاتریوں کی تعداد میں مسلسل کمی درج ہونے کے پیش نظر امرناتھ جی شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) نے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پوتر گھپا تک یاترا متبادل دنوں چلانے کا فیصلہ لیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جولائی کے مہینے کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں یاتری روزانہ بھگوتی نگر بیس کیمپ جموں پہنچ رہے تھے، لیکن اس تعداد میں کافی کمی واقع ہوئی ہے اور اب چند سو یاتری ہی بھگوری بیس کیمپ پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کی تعداد میں کمی واقع ہونے کے پیش نظر ایس اے ایس بی نے متبادل دنوں یاترا چلانے کا فیصلہ لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پوتر گھپا کا درشن کرنے والے یاتریوں کی اکثریت اپنے اپنے گھر روانہ ہوئے ہیں۔

دریں اثنا ذرائع کے مطابق جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 915 یاتریوں کا ایک اور قافلہ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں 736 مرد، 151 خواتین، 25 ساسدھو اور 3 سادھویں شامل تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ یاتری 33 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 675 یاتری جبکہ بالتل بیس کیمپ کے لئے 240 یاتری روانہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 ایک ہزار یاتروں پر مشتمل قافلہ جموں سے روانہ

یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس سالانہ یاترا کے دوران اب تک قریب ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔بتادیں کہ سال گزشتہ صرف 3 لاکھ 60 ہزار یاتریوں نے ہی پوترا گھپا کا درشن کیا تھا۔62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.