جموں: جموں و کشمیر میں 30 جون 2022 سے شروع ہونے والی امر ناتھ یاترا کی حفاظت کے لیے حکام کی جانب سے مزید حفاظتی دستوں کے قافلے وادی کشمیر کی جانب بھیجنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کے مزید قافلوں کو وادی روانہ کرنے قافلوں کی نقل و حرکت کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے، اس ضمن میں سکیورٹی ایجنسیوں بالخصوص سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو سرینگر-جموں قومی شاہراہ کے مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔ Amarnath Yatra Security Arrangements
اس سے قبل امر ناتھ یاتر کے کی حفاظت کے پیش نظر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے 24 مئی کو صوبہ جموں کے سبھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس، ایس ایس پیز سمیت سیول اور پولیس افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے دوران Amarnath Yatra Security Preparations جموں ڈویژن میں سیکورٹی صورتحال، ترقیاتی کاموں اور امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
گزشتہ روز جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بھی امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پولیس، فوج اور سنٹرل ریزور پولیس فورسز کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران Amarnath Yatra Security سیکورٹی فورسز کی تعیناتی سمیت دگر انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔