ETV Bharat / state

Amarnath Yatra Security Arrangements: سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے سیکورٹی انتظامات سخت - سینٹرل ریزرو پولیس فورس

سینٹرل ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف ) کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ نے کہا کہ سالانہ امرناتھ یاترا کے پُرامن انعقاد کے لیے سیکورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی کی جا رہی ہے۔ Amarnath yatra 2022

سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے سیکورٹی انتظامات سخت

author img

By

Published : May 25, 2022, 1:54 PM IST

جموں: سالانہ امرناتھ یاترا کے پُرامن انعقاد کے لیے سیکورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی کی جا رہی ہے۔ سنیٹرل ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف ) کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ نے کہا کہ امرناتھ یاترا ایک بڑا سیکورٹی چیلنج ہو گا لیکن اس کے باوجود بھی کسی بھی طرح کی ممکنہ گڑبڑ سے نمٹنے کے لیے سی آر پی ایف تیار ہے اور کسی بھی کوشش کا کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ CRPF makes additional security arrangements

سینٹرل ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف ) کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ نے کہا کہ سالانہ امرناتھ یاترا کے پُر امن انعقاد کے لیے سیکورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم حساس علاقوں میں پہلے سے کی گئی تعیناتی کا ایک خاکہ تیار کیا گیا ہے۔ کلدیپ سنگھ نے کہا کہ امسال یاترا کی حفاظت کے لیے کم از کم 12,000 نیم فوجی دستے اور جموں و کشمیر پولیس کے سینکڑوں اہلکار ڈرون کیمروں کی مدد سے امرناتھ یاترا کی حفاظت کریں گے۔ Amarnath yatra Security arrangements

انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا ایک بڑا سیکورٹی چیلنج ہوگا لیکن اس کے باوجود بھی کسی بھی طرح کی ممکنہ گڑبڑ سے نمٹنے کے لیے سی آر پی ایف تیا رہے اور کسی بھی کوشش کا کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون کیمرے یاتریوں کے راستوں پر موجود رہیں گے تاکہ سیکورٹی فورسز کو یاتریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے۔ خیال رہے کہ سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد ڈی جی سی آر پی ایف امرناتھ یاترا کے انتظامات کے بعد منگل کی صبح امیت شاہ کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں شامل ہونے کے لیے کل دہلی واپس لوٹیں گے۔ Amarnath yatra 2022

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.