ادھمپور کے گورنمنٹ سینٹرل مڈل اسکول میں حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے رہنما خطوط کا خیال کرتے ہوئے اسکول میں سماجی فاصلے کے ساتھ ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے اور طلباء کو سماجی فاصلے کے ساتھ بٹھایا جارہا ہے۔
اسکول پرنسپل کے مطابق کہ وہ اسکول میں حکومت کی طرف سے دیئے گئے تمام گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہیں، انہوں نے طلباء کے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو جلد سے جلد اسکول بھیجیں تاکہ جو نصاب نامکمل ہیں اسے مکمل کریا جاسکے۔
پرنسپل نے کہا اسکول میں حکومت کی ہدایت کے بعد ہی مڈ ڈے میل بھی شروع کیا گیا ہے۔
اسکول کے پرنسپل نے مزید کہا کہ اسکول میں طلبا کو کسی طرح بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، اسکول میں تمام انتظامات کیے گئے ہیں جن کی حکومت نے ہدایت دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج صرف 50٪ طلباء ہی اسکول میں آئے ہیں، لیکن آنے والے وقت میں ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔