ETV Bharat / state

Independence Day 2023 یوم آزادی کے پیش نظر لائن آف کنٹرول پر چوکسی بڑھائی گئی - یوم آزادی سکیورٹی بندو بست

دفاعی ذرائع کے مطابق اگرچہ سرحدیں اس وقت خاموش ہیں لیکن یوم آزادی کے پیش نظر حد متارکہ پر فوج کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔

ahead-of-independence-day-security-tightened-near-line-of-control
یوم آزادی کے پیش نظر لائن آف کنٹرول پر چوکسی بڑھائی گئی
author img

By

Published : Aug 13, 2023, 3:50 PM IST

سرینگر:یوم آزادی کے پیش نظر لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر چوکسی بڑھائی گئی ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ حد متارکہ پر رات کا گشت بھی تیز کیا گیا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو وقت رہتے ناکام بنایا جاسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فو ج کو ہدایت دی گئی ہے کہ سرحدوں پر چوبیس گھنٹے پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ رات کے دوران دکھائی دینے والے آلات کے ذریعے بھی مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نظر گزر رکھی جائے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ یوم آزادی کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حد متارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر فوج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں تاکہ عسکریت پسندوں کے منصوبوں کو خاک میں ملایا جاسکے۔ان کے مطابق سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں اور جو کوئی بھی غیر قانونی طریقے سے بھارت کے حدود میں گھس آنے کی کوشش کرئے گا،اس سے سخت قیمت چکانی پڑے گی۔

مزید پڑھیں: Search Operation In Poonch یوم آزادی کے قبل سرحدی ضلع پونچھ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن

دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر چہ سرحدیں اس وقت خاموش ہیں لیکن یوم آزادی کے پیش نظر حد متارکہ پر فوج کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.