لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں سے متعلق ایک دستاویزی فلم جاری کی جو جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے زیر اہتمام 7 مارچ سے 11 مارچ 2020 کے درمیان گلمرگ میں منعقد کی گئی تھی۔
دستاویزی فلم جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لئے باعث فخر لمحہ ہے کیونکہ جموں و کشمیر نے پہلے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا کامیابی سے گلمرگ میں انعقاد کیا اور اب ہم دوسرے سرمائی کھیلوں کی میزبانی کریں گے۔
مشیر نے کہا کہ گلمرگ میں موسم سرما کے کھیلوں کا مرکز بننے کے تمام امکانات ہیں اور یو ٹی انتظامیہ اس کو بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا کے بہترین موسم سرما کے کھیل مقامات کی حیثیت سے تیار کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
اس دستاویزی فلم کو ہدایتکار مولوپ سنگھ، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ارون سنگھ، ایڈیٹر نیرج بدیال اور نریشن بابا کوچر نے کیا۔ ارون سنگھ نے تکنیکی مدد بھی فراہم کی۔ اس دستاویزی فلم میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے مختلف پہلوؤں کی نمائش کی گئی ہے جو جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ اور فیس بک پیج پر دستیاب ہے۔