ETV Bharat / state

'بیماریوں سے زیادہ حادثات سے انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں' - Jammu and Kashmir

کوشل شرما نے کہا کہ لوگوں کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنا چاہئے اور ہر لائسنز یافتہ کو ٹریفک قوانین معلوم ہونے چاہئے۔

'بیماریوں سے زیادہ حادثات سے انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں'

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 5:49 PM IST

ایس ایس پی ٹریفک جموں کوشل شرما کا کہنا ہے کہ حادثات سے جتنی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں شاید ہی اتنی کسی دوسری بیماری یا وبا سے ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان حادثات کو روکنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

موصوف ایس ایس پی نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا: 'حادثات سے جتنی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں شاید ہی کسی دوسری بیماری یا وبا سے ہوتی ہیں یہ سلسلہ رکنا چاہئے۔'

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کافی بڑھ گیا ہے اور آبادی میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے جس کے پیش نظر ٹریفک کو مزید منظم کرنے کی ضرورت ہے۔

شرما نے کہا کہ لوگوں کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنا چاہئے اور ہر لائسنز یافتہ کو ٹریفک قوانین معلوم ہونے چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنے تحفظ کے لئے ٹریفک قوانین پر عمل کرنا چاہئے۔

موصوف نے کہا کہ ٹریفک قوانین میں ترمیم کی گئی ہے جو چالان پہلے سو روپے کا ہوتا تھا وہ آج ایک ہزار روپے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلا ہفتہ ٹریفک قوانین کے متعلق جانکاری فراہم کرنے کے لئے مخصوص ہوگا۔

بتا دیں کہ جموں و کشمیر کی سڑکوں پر موت رقص تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ سڑک حادثات میں انسانی جانوں کے ضائع ہونے کی خبریں آئے روز اخباروں کی زینت بن جاتی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.