ETV Bharat / state

کشمیر کی سالمیت کے لیے جی او سی 9 کارپس کی لیفٹننٹ گورنر سے ملاقات

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 9:32 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کی علاقائی سالمیت اور داخلی سلامتی کے تحفظ میں سکیورٹی فورسز کے کردار ادا کرنے کی تعریف کی۔

جی او سی 9 کارپس نے لیفٹننٹ گورنر سے ملاقات کی‎

لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دیویدی ، جی او سی 9 کارپس نے راج بھون میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر، گریش چندر مرمو سے ملاقات کی اور انہیں اپنی ذمہ داری کے علاقے میں سکیورٹی صورتحال کے بارے میں بتایا۔

لیفٹیننٹ گورنر اور جی او سی نے جموں و کشمیر میں سلامتی کے موثر انتظام اور مجموعی طور پر سیکیورٹی ماحول سے متعلق امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز کے مابین مستقل ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور جموں و کشمیر میں سیکیورٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام محاذوں پر تیز نگرانی کی ہدایت کی۔

دریں اثنا ، جی او سی نے آرمی وائیوز ویلفیئر ایسوسی ایشن (AWWA) کے ذریعہ تیار کردہ ایک دوبارہ قابل استعمال ماحول دوست ہینڈ بیگ پیش کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے'اے ڈبلیو ڈبلیو اے' کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس سے نہ صرف بہت سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ ہماری روز مرہ کی زندگی میں ماحول دوست مصنوعات کے استعمال کے بارے میں بھی شعور اجاگر ہوگا۔

انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ اس اقدام کو فروغ دینے کے لئے ملک بھر میں جموں و کشمیر ہینڈکرافٹس اور محکمہ ہینڈلوم کے دکانوں میں ایسی مصنوعات کی نمائش کے لئے تمام امکانات کی تلاش کی جائے گی۔‎

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.