جموں: جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے شری امرناتھ جی یاترا کے لیے یاتریوں کے کشمیر روانہ ہونے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور یاتریوں میں جوش و خروش بھی قائم ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح 2 ہزار 3 سو 72 یاتریوں پر مشتمل 24 واں گروپ کشمیر کے لیے روانہ ہوا جن میں 1955 مرد، 397 خواتین، 6 بچے، 51 سادھو اور 3 سادھویں شامل تھیں۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کا یہ گروپ 103 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے درمیان التل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں کے لیے روانہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ بالتل بیس کیمپ کے لیے 33 گاڑیوں میں 671 یاتری روانہ ہوئے جبکہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لیے 70 گاڑیوں میں 1701 یاتری روانہ ہوئے۔ واضح رہےکہ یہ یاتریوں کا 24 واں قافلہ ہے۔ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک قریب ساڑھے تین لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔ اس یاترا کے ایام میں سماجی کارکن یاتریوں کی خدمات کے لیے پیش پیش ہیں۔ اور مقامی لوگوں بھی باہر سے آنے والے یاتریوں کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔ 62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
مزید پڑھیں:Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاتریوں کا 22واں قافلہ جموں سے روانہ
یو این آئی