جموں: جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کا ایک اور جھتا شری امرناتھ جی یاترا کے لئے کشمیر روانہ ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اتوار کی صبح 3 ہزار 6 سو91 یاتری کشمیر کے لئے روانہ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 141 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔ان کا کہناتھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 90 گاڑیوں میں 2 ہزار 2 سو 3 یاتری روانہ ہوئے جن میں 1764 مرد، 346 خواتین، 4 بچے اور 25 سادھو شامل تھے۔
بالتل بیس کیمپ کے لئے 51 گاڑیوں میں 1 ہزار 4 سو 88 یاتری روانہ ہوئے جن میں 936 مرد، 531 خواتین، 19 بچے اور 2 خواجہ سرا شامل تھے۔یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد از 3 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔جموں وکشمیر حکومت اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
بتادیں کہ سطح سمندر سے 12 ہزار756 فیٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی گھپا میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔