کچھ ماہ قبل حکومت نے متعدد روہنگیا پناہ گزینوں کو جموں و کشمیر میں غیر قانونی طریقے سے رہنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ان لوگوں کو ہیرا نگر کے ہولڈنگ سنٹر میں رکھا گیا تھا۔
حکومت کے مطابق جموں میں غیر قانونی طریقے سے رہ رہے تقریباً 300 روہنگیاؤں کو ہولڈنگ سنٹر میں رکھا گیا تھا۔
ہولڈنگ سنٹر میں روٹین چیک اپ کے دوران ڈاکٹرز کو دو لوگوں میں کورونا کی علامات نظر آئیں۔ اس کے بعد آج بی ایم او کی دیکھ ریکھ میں ہیرا نگر کے ہولڈنگ سنٹر میں 80 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ان میں تقریبا 20 لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے۔
یہ اطلاع بی ایم او ہیرا نگر سوامی ایس انجل نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کل سے سب کا ٹیسٹ کریں گے۔ انہوں نے امید جتائی کہ ہولڈنگ سنٹر میں اور بھی کورونا کیسز آ سکتے ہیں۔