منڈی:جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کی ہدایت پر جموں ڈویژن میں کلا اتسو مقابلے منعقد کئے جا ر ہے ہیں۔ اس سلسلے میں گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی پونچھ میں زونل لیول کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔Zonal Level Competition At Girls Higher Secondary School Mandi In Kashmir
ایجوکیشنل زون منڈی کے مختلف ہائر سیکنڈری اسکولوں اور ہائی اسکولوں کے طلباء و طالبات نے مقابلے حصہ لیا۔
اس موقع پر چیئرمین زونل لیول کلا اتسو کمیٹی انجو رشی (پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول منڈی ک) مہمان خصوصی تھیں اور پروگرام میں زونل ایجوکیشن آفسر منڈی کے ساتھ ساتھ زونل لیول کلا اتسو کمیٹی کے ممبر اکبر علی باڈىۓ میں موجود رہے۔
اس دوران متعدد ہائیر سیکنڈری کے طلباء نے سنگنگ, پنٹنگ, اور دیگر مقابلے میں حصہ لیا۔ اس میں اول دو اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ کامیاب طلباء وطلبات اگلے ضلع سطح مقابلے میں شرکت کریں گے۔ جس کے بعد انہیں یو ٹی لیول پر مقابلے کے لئے بھیجا جائے گا۔Zonal Level Competition At Girls Higher Secondary School Mandi In Kashmir