ETV Bharat / state

ادھمپور میں بی جے پی کی 'یووا جوڑو' مہم - ادھمپور نیوز

ادھمپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوا مورچہ کی جانب سے آج یووا جوڑو مہم چلائی گئی جس میں سینکڑوں تعداد میں نوجوانوں نے حصہ لے کر بی جے پی کو مضبوط کرنے کا عہد کیا۔

ادھمپور میں بی جے پی کی 'یووا جوڑو' مہم
ادھمپور میں بی جے پی کی 'یووا جوڑو' مہم
author img

By

Published : Mar 3, 2021, 8:52 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں آج بی جے پی کے یوا مورچہ کے ضلع صدر سشانت گپتا کی قیادت میں 'یووا جوڑو' مہم چلائی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں نے حصہ لیا اور بی جے پی کو مضبوط بنانے کا عہد کیا۔

ویڈیو

اس دوران یوا مورچہ کے رہنما ارُن پربھات نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'نوجوان نئے بھارت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وزیر اعظم مودی نے نوجوانوں کو مختلف اسکیموں کے ذریعہ موقع فراہم کیے ہیں۔'

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیجیٹل انڈیا، مدرا بینک، اسٹارٹ اپ اور اسکل انڈیا جیسی سرکاری اسکیمز سے استفادہ کریں اور ان کے توسط سے غریبوں کی خدمت کریں۔

ارون پربھات نے کہا کہ ان کی حکومت گذشتہ تین سالوں سے ترقی کو رفتار دینے کے لئے کوشاں ہے۔ اس دوران ملکی معیشت کو بھی مضبوطی ملی ہے جس کی وجہ سے آج بھارت دنیا میں سب سے تیز رفتار ترقی پذیر معیشت ہے۔

اس موقع پر ضلع جنرل سکریٹری کوی راج کوہلی اور رمز شیخ، ڈویژنل صدر اجے پدھا، ابھیشیک جموال، روہت کھجوریہ، نچل سنگھ، پون شرما موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.