ETV Bharat / state

Youth Drowned In Nallah Sindh نوجوان نالہ سندھ میں ڈوب کر ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 12:34 PM IST

ضلع گاندربل کے کنگن سب ڈیژن میں واقع نالہ سندھ میں ایک نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں رنج و غم کا ماحول ہے۔

نوجوان نالہ سندھ میں ڈوب کر ہلاک
نوجوان نالہ سندھ میں ڈوب کر ہلاک
نوجوان نالہ سندھ میں ڈوب کر ہلاک

گاندربل:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن سب ڈیژن میں واقع نالہ سندھ میں ایک نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ اطلاعات کے مطابق ضلع گاندربل کے کنگن سب ڈویژن کے مامر علاقے میں ایک نوجوان ذاکر احمد ٹھیکری ولد غلام قادر ٹھیکری سندھ نالہ میں پاوں پھسلنے کے بعد نالہ میں جاگرا جس کے پانی اُس کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔ واقعے کی خبر ملتے ہی پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر لڑکے کی لاش کی بازیابی کے لئے کاروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:World Senior Citizens Day ساوجیاں میں عالمی یومِ بزرگ کا دن منایا گیا

ذرائع نے بتایا کہ کافی مشقت کے بعد پولیس کی ریسکیو ٹیم اور اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال ایک سماجی کارکن میر بشیر اور ہاریسں بشیر نے پانی سے غرقآب ہوئے نوجوان کی لاش کو دیر گئے بازیاب کیا۔ پولیس نے لاش کو قانونی لوازمات پورے کرنے کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔ واضح رہے پانچ روز قبل وائیل میں ایک جوان سال حازق احمد پیر پھیلنے کی وجہ سے نالہ سندھ میں غرق آب ہوا تھا جس کے بعد اس کی موت واقع ہوئی تھی اور پولیس اور مقامی لوگوں نے کافی مشقت کے بعد اس کی لاش کو پانی سے بازیاب کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.