اس کنونشن میں ریاستی صدر نے بھی شرکت کی۔
اس کے علاوہ یوتھ کانگریس ونگ کے ضلع صدر سرینگر اوبیر مشتاق کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر اضلاع کے صدور بھی موجود رہے۔
جبکہ کنونشن میں وادی بھر سے آئے ہوئے کانگریس کے نوجوان کارکنان نےبھی شرکت کی۔
اس ایک دن کے پارٹی کنونشن میں رواں سال کے پارلیمانی انتخابات میں مرکز اور ریاست میں کانگریس کی مایوس کارکردگی پر غوروخوض کیاگیا وہیں ریاست میں رواں سال کے آخر پر منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تعلق سے بھی بات چیت کی گئی۔
دوسری جانب قومی یوتھ صدر نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کی کہ وہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کریں اور کانگریس پارٹی کو ریاست کے تینوں خطوں میں مضبوط بنانے کے لیے محنت اور لگن سے کام کریں ۔
کانگریس پارٹی کے قومی صدر کیشو چند یادو نے مودی کی مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں بی جے پی نے ذات، مذہب اور جھوٹ کے بل بوتے پر لوگوں سے ووٹ بٹورے اور یہ بھی الزام عائد کیا کہ اسی جھوٹ کی وجہ سے ملک کے نوجوان بے روزگار کی مار جھیل رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ 'ریاست جموں وکشمیر کے تشخص کو ختم کرنے کی بی جے پی اب ہر روز دھمکیاں دی رہی ہے تاہم کانگریس پارٹی ریاست کے خصوصی دفعات کو کسی بھی قسم کی آنچ آنے نہیں دیں گے'۔