پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ رنویر سنگھ نے بلاگ دفتر کے سامنے اپنی پشتول سے خود کو گولی مارلی جبکہ وہ سرینگر کی طرف جارہا تھا۔
گولی کی آواز سن کر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور خون میں لت پت شخص کو رامبن ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق سر پر گولی لگنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ رنویر کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مردہ گھر منتقل کیا گیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
رامسو پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا اور پستول ضبط کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔