جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک نوجوان نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ تاہم وہ اب گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں میں زیر علاج ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مزکورہ نوجوان نے آج زہریلی چیز کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ نوجوان کی شناخت عابد مظفر (25) ولد مظفر حسین ساکنہ دلوہ سنگلدان تصیل گول ضلع رامبن کے طور پر ہوئی ہے۔ آج جب اس نے زہریلی چیز کھالی تو اہل خانہ نے بے ہوشی کی حالت میں اسے ضلع ہسپتال رامبن داخل کیا جہاں ڈاکٹروں ابتدائی علاج کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کر دیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق نوجوان نے خطرناک ڈرگس کا استعمال کیا ہے جو اورڈوز ہوگیا ہے۔ اس کے بچنے کے امکان بہت کم ہے۔
واضح رہے کہ ضلع میں گزشتہ سال سے ایک درجن کے قریب افراد منشیات کا استعمال سے اپنے زندگی کا خاتمہ کر چکے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق قصبوں میں پولیس کی سخت کارروائی سے بچنے کے لیے منشیات کا استعمال کرنے والے جوانوں نےدوردراز علاقوں کا رخ اختیار کیا ہے۔
اس معاملے میں گول پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔