گیس لیکیج کی وجہ سے نوجوان کی موت - لیکیج سے ہونے والی ہلاکت کی
جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیسی پورہ علاقے ایک کولڈ اسٹوریج میں اچانک گیس لیکیج ہونے سے وہاں کام کر رہے بڈگام کا ایک نوجوان ہلاک ہوا۔
گیس لیکیج کی وجہ سے نوجوان کی موت
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیسی پورہ علاقے میں گیس لیکیج کی وجہ سے دہھارمن بڈگام کے ایک 20 سالہ نوجوان کی موت ہوگئی۔
اگرچہ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن یہ راستہ میں دم توڑ گیا اور ڈاکٹروں نے بھی اسے مردہ قراردیا۔
ایک پولیس آفیسر نے بھی کولڈ اسٹور میں گیس کے لیکیج سے ہونے والی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور اس کی شناخت ہلال احمد بیگ (20) ولد محمد مقبول بیگ دہھارمن بڈگام کے نام کی ہے۔
افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔