جنوبی قصبہ ترال سے آٹھ کلو میٹر دور کہلیل ترال کے ایک جواں سال ڈرائیور کی دماغ کی نس پھٹنے سے موت ہوگئی جبکہ اس کی موت ہونے سے علاقہ میں غم کا ماحول ہے۔
تفصیلات کے مطابق کہلیل ترال کے رہنے والے سومو ڈرائیور مشتاق احمد شیخ ولد عبدالخالق اچانک بیمار ہوئے جس کے بعد انہیں پہلے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال اور بعد میں سرینگر کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ اپنی زندگی کی جنگ ہار گیا۔
یہ خبر پھیلتے ہی پورے گاؤں میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی موت دماغ کی نس پھٹ جانے سے ہوئی ہے۔ مرحوم اپنے کنبے کا واحد سہارا تھا۔