ETV Bharat / state

ٹرمپ کا مجوزہ آگرہ دورہ، یوگی منگل کو جائزہ لیں گے - Yogi to review arrangements

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ آگرہ کے دورے کے پیش نظر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ منگل کو تمام تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

ٹرمپ کا مجوزہ آگرہ دورہ، یوگی منگل کو لیں گے جائزہ

author img

By

Published : Feb 17, 2020, 7:14 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:35 PM IST

صدر ٹرمپ اور امریکہ کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ 24 فروری کو تاج محل کے دیدارکے لیے آگرہ تشریف لائیں گے۔ دوگھنٹوں تک آگرہ میں قیام کے دوران مغلیہ زمانے کی تہذیب اور فنی مہارتوں کو نزدیک سے دیکھیں گے۔ بل کلنٹن کے بعد ٹرمپ دوسرے امریکی صدر ہیں جو تاج محل کی خوبصورتی کا نظارہ کریں گے۔

ٹرمپ کا مجوزہ آگرہ دورہ، یوگی منگل کو لیں گے جائزہ
ٹرمپ کا مجوزہ آگرہ دورہ، یوگی منگل کو لیں گے جائزہ

آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ لکھنؤ سے شام ساڑھے چار بجے آگرہ تشریف لائیں گے اور سرکٹ ہاوس میں ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کریں گے۔میٹنگ کے بعد یوگی کے ان مقامات پر بھی جانے کے امکانات ہیں جہاں ٹرمپ اپنے مختصر دورے کے دوران جائیں گے۔ یوگی کھیریا ائیر بیس سے تاج محل کے درمیانی روٹ کا بھی جائزہ لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر کی سیکورٹی کے لیے 5000 سیکورٹی اہلکار کو تعینات کیا جائےگا۔ اس کے علاوہ تقریبا 200 خفیہ افسران شہر کے چپے چپے پر نگاہ رکھیں گے۔ اس درمیان امریکہ کی ایڈوانس سیکورٹی ٹیم کے اراکین منگل کی صبح یہاں آجائیں گے۔

امریکی صدر کی سیکورٹی کے پیش نظر دو گھنٹوں تک تاج محل کے نزدیک رہنے والے باشندوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت دئیے جانے کے امکانات ہیں۔ شہر کے سبھی ہوٹلوں،او رگیسٹ ہاوسوں کی تلاشی لی جارہی ہے اور سیاحوں کو خصوصی تلاشی کے بعد ہی داخلہ دیا جائےگا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.