ETV Bharat / state

Jaloos Mohammadi in Mandi یاسین انگلش سکول منڈی کی جانب سے جلوس محمدی کا اہتمام - پونچھ کی منڈی تحصیل

ضلع پونچھ کی منڈی تحصیل کے راجپورہ میں واقع یاسین انگلش میڈیم بائر سکنڈری اسکول کی جانب سے عید میلاد النبی کے موقع پر 'جلوس محمدی' کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

یاسین انگلش سکول منڈی کی جانب سے میلاد النبی کے حوالے ریلی کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 12:41 PM IST

یاسین انگلش سکول منڈی کی جانب سے میلاد النبی کے حوالے ریلی کا اہتمام

پونچھ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی منڈی تحصیل کے راجپورہ میں واقع یاسین انگلش میڈیم بائر سکنڈری اسکول کی جانب سے عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ یہ جلوس بازار سے ہوتے ہوئے اعلی پیر منڈی میں ختم ہوا۔ ریلی کے دوران بچوں نے مختلف قسم کے پروگرام پیش کیے جس میں نعت اور منقب شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ نعرے بازی کرتے ہوئے جلوس کے ساتھ گزرے۔ریلی کے دوران امام و خطیب نورانی جامع مسجد شریف منڈی مولانا سید شاہد حسین بخاری پیش پیش رہے۔

یاد رہے ریلی میں یاسین انگلش ہائیر سیکنڈری سکول منڈی کے طلباء و منڈی تحصیل کے مختلف مقامات سے یاسین انگلش سکول کے زیر اہتمام متعدد سکولوں کے بچوں نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر منڈی تحصیل کے معززین سمیت دیگر کئی لوگوں نے جلوسِ میں شولیت کی۔ واضع رہے کہ اس موقع پر منڈی بازار میں متعدد تاجروں کی جانب سے بچوں میں پھل, جوز و دیگر اشیاء تقسیم کرنے کے لیے انتظامات کیے گیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Zonal Level Symposium Competition پونچھ میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام زونل سطح کا سمپوزیم کا مقابلہ منعقد

اس حوالے سے سکول انتظامیہ نے بازار میں تاجروں کی جانب سے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ ان کے علاوہ ریلی میں شامل ہونے والے تمام شرکاء کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ریلی میں شرکت کر ریلی کو کامیاب بنایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.