ETV Bharat / state

Wular Festival Concludes سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ولرفیسٹول اہم رول ادا کرسکتا ہے، پی کے پولے

author img

By

Published : Sep 1, 2022, 3:19 PM IST

30 اگست کی شام کو ولر وینٹیج پارک میں اختتام کو پہنچے ولر فئسٹول کی اختتامی تقریب میں ڈیژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ، ضلع انتظامیہ پولیس، فوج اور WUCMA کے افسران کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Wular Festival Concludes
Wular Festival Concludes

بانڈی پورہ: گذشتہ روز 27 اگست سے شروع ہونے والا ولرفیسٹول 30 تاریخ کی شام کو ولر وینٹج پارک میں ایک رنگا رنگ تقریب کے بعد اختتام کو پہنچا۔ چاردنوں تک جاری رہنے والے ولر فیسٹول کو WUCMA ولر کنزرویشن منیجمنٹ اتھارٹی ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ اور 26 آسام رائفلز نے منعقد کیا تھا۔ wular festival concludes

wular festival concludes

فیسٹول کے دوران پینٹنگ، فوٹوگرافی اور بوٹ ریسنگ کے مقابلوں کے علاوہ دیگر کئی اور ایونٹس بھی منعقد کرائے گئے جن میں ضلع سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلبہ، مقامی باشندے اور فنکاروں نے شرکت کی۔ سالانہ ولر فیسٹول کا انعقاد ایشیا کی اس مشہور جھیل کی طرف عوام کی توجہ اس جانب مرکوز کرانے کی غرض سے کیا جاتا ہے تاکہ ولر کے ساتھ ساتھ اس پر پلنے والے مختلف اقسام کے چرند و پرندے اور وائلڈ کائف تحفظ کو ممکن بنایا جاسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ مشہور جھیل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی بن جائے۔

30 اگست کی شام کو ولر وینٹیج پارک میں اختتام کو پہنچے ولر فئسٹول کی اختتامی تقریب میں ڈیژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ، ضلع انتظامیہ پولیس، فوج اور WUCMA کے کئی ایک افسران کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقعے ہر موسیقی رقص اور دیگر ثقافتی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ولر فیسٹول خصوصآ اختتامی تقریب پر مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ مقامی افراد کا مطالبہ ہے کہ WUCMA کی جانب سے ولر پر ہورہے صاف صفائی کے کام میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے نہ صرف ولر کی جانب سیاحوں کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا بلکہ سینکڑوں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی مل سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:Tourism Building in Dilapidated Condition: سرکاری عمارت خستہ حالی کا شکار

اختتامی تقریب پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی کے پولے نے کہا کہ اس سال اب تک قریبآ 20 لاکھ سیاح کشمیر کا رخ کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ولر ملک کے ساتھ ساتھ پورے ایشیا میں اپنی ایک الگ مقام رکھتا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.