اس موقع پر ڈسٹرک ڈیولپمنٹ اسسٹنٹ کمشنر اشوک کمار مہمان خصوصی جبکہ ضلع میڈیکل افسر ڈاکٹر کے سی ڈوگرا و ضلع ہسپتال کے صدر ڈاکٹر وجے وغیرہ موجود تھے۔
این ایم ٹی اسکول اودھم پور کے طلبہ نے تقریب میں حصہ لیا اور اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر مختلف خطابات و ڈرامے کے ذریعہ دنیا بھر کی عوام کو آبادی کے سبب ہونے والے مسائل سے روشناس کرایا اور انہیں یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ مجموعی شرح آبادی وترقیاتی منصوبوں پر انسانی آبادی کا براہ راست اثر پڑتا ہے۔