گاندربل : جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل آج دنیا بھر کے ماہی گیروں اور مچھلی کاشتکاروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ٹراؤٹ فش فارم مامر میں ماہی گیری کا عالمی دن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ world Fisheries Day Celebration In Ganderbal District Kashmir
یہ دن دنیا بھر میں ماہی گیروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جو انسانی آبادی کی کل پروٹین کی ضروریات کا 25 فیصد پورا کرتے ہیں۔
اس تقریب کی صدارت ایس ڈی ایم کنگن نے کی، اس کے علاوہ تحصیلدار کنگن، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر اور بیمینہ کالج کے پروفیسرز بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Education Day in Ganderbal گاندربل میں قومی تعلیمی دن منایا گیا
تقریب میں ریاست جموں و کشمیر کے محکمہ ماہی پروری کے عہدیداروں، سنٹرل یونیورسٹی اور بیمینہ کالج کے طلباء نے شرکت کی۔ آغاز میں اسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز گاندربل ڈاکٹر سلمان رووف چالکو نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔world Fisheries Day Celebration In Ganderbal District Kashmir