جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے وترہیل میں منگل کے روز ایک مزدور مسجد کی چھت سے گرکر ہلاک ہوگیا۔ مزدور کی شناخت حفیظ اللہ خان ولد محمد یوسف خان ساکن زگو کے طور پر ہوئی ہے۔ worker dies falling from mosque
ذرائع کے مطابق بڈگام کے وترہیل میں ایک مسجد کی تعمیری کام کی جارہی تھی اس دوران مسجد کے چھت پر کام کررہے ایک مزدور اچانک نیچے کرگیا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے مزدور کو علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر میں داخل کرایا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
مزید پڑھیں:
ذرائع کے مطابق مقتول کی لاش کو آخری رسومات کے لیے اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے اس معاملے میں دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے۔