ETV Bharat / state

Womens Protest in Anantnag ایجوکیشن کوک ملازمین کا اننت ناگ میں احتجاج - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

ایجوکیشن کُک ملازمین نے آج ڈی سی آفس اننت ناگ کے باہر جمع ہو کر اپنے مطالبات خاص طور پر ماہانہ مشاہرے میں اضافے کو لے کر احتجاج کیا۔ ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی-

ایجوکیشن کوک ملازمین کا اننت ناگ میں احتجاج

author img

By

Published : Aug 8, 2023, 3:28 PM IST

ایجوکیشن کوک ملازمین کا اننت ناگ میں احتجاج

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایجوکیشن کُک ملازمین نے آج ڈی سی آفس کے باہر جمع ہو کر اپنے مطالبات خاص طور پر ماہانہ مشاہرے میں اضافے کو لے کر احتجاج درج کیا۔ ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔ احتجاج کے سبب آمدورفت بھی متاثر ہوگئی۔
مظاہرے میں شامل خواتین کا کہنا ہے کہ ہم سے انتہائی حقیر مشاہرے پر کافی کام لیا جاتا ہے۔ اس موقع پر کُک ورکر لطیفہ اختر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں سال2000 سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ماہانہ تنخواہ انتہائی کم ہے جس طرح ملک کی باقی ریاستوں میں کُک ورکرز کی تنخواہ بڑھا دی گئی ہیں اسی طرح ہماری تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جانا چاہئے۔ ہم لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا صاحب سے انصاف کرنے کی اپیل کرتے ہیں اگر ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا تو ہم ایک ماہ تک اپنے عیال کو ساتھ لے کر سڑکوں پر بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Kashmiri Pandit Killing Case کشمیری پنڈت کی ہلاکت پر سیاسی جماعتوں کی مذمت

شبنم اختر نام کی ایک خاتون نے کہا کہ ہمارے کام کا بوجھ کافی بڑھ گیا لیکن ہمارے ماہانہ مشاہرے میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکیاں اس میں کام کرتی ہیں لیکن ہمارا ماہانہ مشاہرہ صرف ایک ہزار روپیے ہے جو انتہائی کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہم پانچ روپے کام کرتے تھے اور آج وہ بڑھ کر تیس ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.