ETV Bharat / state

بارہمولہ: غیر مقامی خاتون غربت کا شکار - غیر مقامی خاتون کا انتظامیہ سے مطالبہ

مستقیم کا کہنا ہے کہ 'ان کے گھر میں کوئی کمانے والا نہیں ہے۔ ان کے چار چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور ان کو اکثر بھوکے پیٹ سونا پڑتا ہے۔'

بارہمولہ: غیر مقامی خاتون غربت کا شکار
بارہمولہ: غیر مقامی خاتون غربت کا شکار
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 8:31 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے بوہری پورہ گاؤں سے تعلق رکھنے والی مستقیم نامی غیر مقامی خاتون نے انتظامیہ سے مکان کی تعمیر اور بچوں کی تعلیم کے لیے امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بارہمولہ: غیر مقامی خاتون غربت کا شکار

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مستقیم نے کہا کہ وہ گزشتہ 30 برسوں سے وادی کشمیر میں سکونت پذیر ہیں لیکن دو سال قبل ان کے شوہر کی ایک حادثے کے دوران موت ہوگئی جس کی وجہ سے اب ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'

'ان کا کہنا ہے کہ 'ان کے گھر میں کوئی کمانے والا نہیں ہے۔ ان کے چار چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور ان کو اکثر بھوکے پیٹ سونا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'انہوں نے بڑی مشکل سے اپنا گھر بنایا اور کسی نے کوئی بھی مدد نہیں کی۔'

ان کا کہنا ہے کہ 'ان مشکل حالات کے دوران ان کے پاس پیسے نہیں ہے جس سے وہ اپنے گھر کی چھت اور کھڑکی لگا سکتی لیکن غریبی کی وجہ سے وہ کچھ بھی نہیں کر سکتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ان کے چار چھوٹے بچے ہیں اور وہ ان کو تعلیم دینا چاہتی ہیں لیکن گزارا نہ ہوئے کی وجہ سے ان کے بچے اسکول بھی نہیں جا سکتے۔'

انہوں نے اب لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں مدد فراہم کی جائے تاکہ ان کی مشکل دور ہو سکے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.