جموں وکشمیر کے بی جے پی صدر رویندر رینا نے پارٹی میں شامل ہونے والے کاکنان کا خیرمقدم کیا، جنہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پارٹی دونوں خطوں میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر مرکزی علاقے میں اگلی حکومت تشکیل دے گی۔
رویندر رینا نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں نامہ نگاروں کو کہا کہ 'بی جے پی عوام کی نمائندگی کرنے والی واحد حقیقی جماعت ہے۔ بی جے پی کا گراف بڑھتا جارہا ہے اور اس نے جموں، کشمیر اور لداخ میں بھی تقویت حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ' کشمیری عوام پارٹی میں شمولیت کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک جمہوری و قوم پرست پارٹی ہے جو سب کی ترقی کےلیے کوشاں ہیں اور تمام طبقات کے افراد کو پارٹی میں شامل کرنے کوشاں ہے۔
رینا نے کہا کہ ' بی جے پی، جموں و کشمیر میں طاقتور موقف اختیار کرچکی ہے اور کشمیر کو جنت سے بھی بہتر بنانا ہمارا مقصد ہے۔
پنچ رضوانہ میر جو پہلے کانگریس سے وابستہ تھیں نے کہا کہ بی جے پی کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کرنے پر وہ اعلیٰ قیادت کی شکر گذار ہیں۔