ETV Bharat / state

Sports Festival At Gadoora گڈروہ میں اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد

گاندربل کے گڈروہ میں واقع گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن میں ہفتہ بھر کیلئے کھیلوں کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوا جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔

گڈروہ میں اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد
گڈروہ میں اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 12:02 PM IST

گڈروہ میں اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے گڈرو میں واقع گورنمنٹ کالج فزیکل ایجوکیشن ( جی سی او پی اِی ) میں دوسرے ایڈیشن یونیورسٹی اور کالج سطح کے اسپورٹس فیسٹول کا اعلان کیا۔ امورِ نوجوان و کھیل کود محکمہ نے گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن کو 29؍ اگست سے 2؍ ستمبر تک اس کالج کیمپس میں فیسٹول کا اِنعقاد کرنے کا اعزاز دیا۔ اس اسپورٹس فیسٹول میں فُٹ بال ( مرد ) ، والی بال ( مرد )اور (خواتین )باسکٹ بال ( مرد )، ہینڈ بال ( مرد ) ، ٹگ آف وار ( مرداور خواتین ) ، کھو کھو ( خواتین ) ، ٹیبل ٹینس ( خواتین ) اور دیگر کے 10 ایونٹس شامل ہیں۔ وادیٔ کشمیر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 160 ٹیموں کے مرد اور خواتین دونوں کے لگ بھگ 5,000 طلباء اَپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

اِس کے علاوہ تقریب میں زائد اَز 26 ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے۔ چیف سیکرٹری نے قومی کھیلوں کے دن کے موقعہ پر تمام شرکاء کو مبارک باد پیش کی اور اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ بہادر ہیں جو کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔یہ ان کی قوت ارادی کی وجہ سے ہے کہ جموں و کشمیر میں کھیلوں کے کلچر کے مقابلے میں او ّل نمبر پر ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ رواں برس 75 لاکھ سے زائد لوگ کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے اور 2019 میں یہ تعداد مشکل سے 3 لاکھ تھی۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے طلباء کو کھیلوں میں اَپنی دلچسپی، صلاحیتوں اور چیلنجوں کو سمجھنے اور نصاب میں جسمانی تعلیم اور کھیلوں کے ساتھ دیرپا ترقی کے اہداف کو مربوط کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: Football Tournament In Anantnag اننت ناگ میں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

اِس موقعے پر چیئر پرسن ڈی ڈی سی گاندربل نزہت اشفاق ، سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ ، سیکرٹری جے اینڈ کے سپورٹس کونسل نزہت گل ، اے ڈی ڈی سی گاندربل مشتاق احمد سمنانی اور جے کے سپورٹس کونسل کے اَفسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.