ETV Bharat / state

بارہمولہ: خود سوزی کرنے والی خاتون کی اسپتال میں موت - سوپور کی خبریں

بارہمولہ کے سوپور علاقے میں ایک ہفتہ قبل ایک شادی شدہ خاتون نے خود سوزی کی کوشش کی تھی جس میں وہ بری طرح سے جھلس گئی لیکن گزشتہ روز وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔

image
image
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 11:31 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں مبینہ طور پر 32 ایک سالہ شادی شدہ خاتون نے خود سوزی کی کوشش کی تھی جس کے دوران وہ بری طرح سے جھلس گئی۔

جس کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا بعد از اسے بہتر علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس سرینگر اسپتال داخل کرایا گیا لیکن گزشتہ روز وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔

ذرائع کے مطابق سوپور صدیق کالونی میں رہائش پذیر متوفی خاتون نے ایک اکتوبر کو اپنے ہی گھر میں خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی تھی۔ فی الحال متوفی کے اس انتہائی اقدام کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہوسکا ہے لیکن اس سلسلے میں سوپور پولیس نے خود کشی کا کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.