اطلاعات کے مطابق ایس او جی کی گاڑی پیٹرول ڈالنے کے لیے پیٹرول پمپ پر آئی تھی جہاں پر قریب میں واقع سیب کے باغ سے چند مشتبہ افراد آئے اور انہوں نے ایس او جی اہلکار سے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق ایس او جی کی گاڑی جب پیٹرول ڈال رہی تھی تو مشتبہ افراد کے حرکت کرنے کے احساس ہوا جس کے مدنظر ایس او جی کے اہلکاروں نے ہوا میں گولیاں چلائیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں فوج کی کئی پیٹرولنگ گاڑیاں گشت پر ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات بھی بارہ گھنٹے تک معطل رہی۔