ETV Bharat / state

ہمیں پرامن اور خوشحال کشمیر چاہیے: غلام نبی آزاد - جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ

ضلع بارہمولہ کے سوپور کے ڈانگرپورہ میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے چئیرمین غلام نبی آزاد نے کہا کہ 'ہمیں پرامن اور خوشحال کشمیر چاہئے۔ اس کے لیے تمام لوگوں کو یکساں کوشش کرنی چاہیے۔'

ہمیں پرامن اور خوشضال کشمیر چاہئے
ہمیں پرامن اور خوشضال کشمیر چاہئے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 1:04 PM IST

ہمیں پرامن اور خوشضال کشمیر چاہئے

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے ڈانگرپورہ میں آج ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کی جانب سے ایک کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سوپور اور زنگیر سے وابستہ لوگوں اور پارٹی ورکرز نے شرکت کی۔ اس موقعے پر ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے چئیرمین غلام نبی آزاد نے کہا کہ سوپور ایک تاریخی شہر ہے۔ایک زمانے میں یہاں کے لوگ ملک اور بیرون ملک کے باہر اپنا کاروبار کرتے تھے۔تمام لوگ خوشحال تھے۔

چئیرمین غلام نبی آزاد نے کہاکہ ہمیں پرامن اور خوشحال کشمیر چاہئے۔اس کے لئے تمام لوگوں کو یکساں کوشش کرنی چاہئے۔کشمیر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بڑی کوشش کی گئی جب وہ جموں کشمیر کے چیف منسٹر تھے لیکن وقت کے خکمرانوں نے لوگوں کے ساتھ کافی استحصال کیا۔ اس کا یہ نتیجہ نکلا کہ اب کشمیر میں نوجوانوں میں کافی بےروزگاری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز راجوری میں فوج کے پانچ جوان ہلاک ہوے اور اس کے ساتھ ہی تین افراد کی لاشیں برآمد کی گئی۔آج صبح بارہمولہ میں سابقہ ایس ایس پی کو نامعلوم بندوق برداروں نے ہلک کیا اور اس سے پتا چلتا ہے کہ ماحول ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جس نے ایس ایس پی کا قتل کیا ان کے خلاف کارروائی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر ہاٹ میں جشن چلۂ کلاں کے عنوان سے نمائش کا انعقاد کیا گیا

غلام نبی آزاد نے بتایا کہ جو ہمارے نوجوان ہے ان کو منشیات کی طرف راغب کیا گیا ہے اور ہم چاہتے ہے کہ جو ہمارے نوجوان ہے وہ غلط کاموں کی طرف نہ جائے کیونکہ اس سے ان کا مستقبل خراب ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.