اس اسکیم کے تحت ضلع اننت ناگ سمیت تین جگہوں پر ایسی منڈیاں قائم کی گئی ہیں جہاں کاشت کار سیبوں کو بلاواسطہ حکومت کو فروخت کر سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں ضلع اننت کے ترقیاتی کمشنر نے بوٹنگو میں قائم میوہ منڈی کا دورہ کرکے وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو مرکز کی بی جے پی حکومت کے ذریعے جموں و کشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ ہٹایا گیا جس کے بعد ریاست میں ہزاروں لوگوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے جن میں وہاں کے رہناوں کو بھی جیل میں قید کیا گیا ہے۔