ETV Bharat / state

سوپور سنگرامہ بلاک میں وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام - آئی ایف ایس افسر راجیو تیواری

عوام کو سرکاری اسکیموں سے فائدہ پہنچانے کے مقصد سے آج شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور سنگرامہ بلاک میں وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام کا انعقاد کیا گیا Viksit Bharat Sankalp Yatra Programme

سوپور سنگرامہ بلاک میں وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 11:04 AM IST

سوپور سنگرامہ بلاک میں وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام

بارہمولہ: وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر آئی ایف ایس افسر راجیو تیواری (پراباری افسر) کے طور پر موجود تھے اور اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ بارہمولہ کے دیگر چھوٹے بڑے افسران بھی ساتھ تھے۔ دراصل یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا پروگرام ہے جس میں مختلف محکموں نے اپنے اپنے اسٹال لگائے اور اپنی کامیابی کی کہانی لوگوں تک پہنچائی۔
اس پروگرام میں ضلع بارہمولہ کے ساتھ ساتھ سوپور سے آئے ہوئے کافی لوگوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ مرکزی حکومت گذشتہ کچھ برسوں سے عوام کو کافی اسکیمز سے روشناس کر رہی ہے اور اس سے ہم کو کافی فائدہ مل رہا ہے۔ اس دوران انچارچ افسر راجیو تیاری نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ آج یہاں پر مختلف اسٹال لگے تھے۔ سرکار کی اسکیموں کا لوگ اچھا استعمال کر رہے ہیں اور سب سے خوشی کی بات ہے کہ خواتین سرکاری اسکیموں کی مدد سے اپنا کاروبار شروع کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ ضلع کے ٹاؤن ہال ڈوڈہ میں آل انڈیا کوآپریٹو ہفتہ کا پروگرام اختتام پزیر

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے کافی محنت سے کام کیا ہے اور یہاں آکر آج ہم کو پتہ چلا کہ لوگوں نے سرکاری اسکیمز کا اچھا استفادہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ خواتین سامنے آرہی ہے اور کافی خواتین نے اپنے یونٹ شروع کیے ہیں اور اس سے ان لوگوں کو مستقل میں کافی فائدہ مل سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.