ETV Bharat / state

وکست بھارت سنکلپ یاترا کا سلسلہ جاری، ضلع کی 190 پنچایتوں میں مکمل - وکست بھارت سنکلپ یاترا کا سلسلہ جاری

Viksit Bharat Sankalp Yatra In Pulwama ضلع پلوامہ میں واقع سینٹرل اسکول میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ پروگرام میں بھی بتایا گیا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا کا سلسلہ جاری ہے اور ضلع کی 190 پنچایتوں میں مکمل ہوچکی ہے۔

وکست بھارت سنکلپ یاترا کا سلسلہ جاری, ضلع کی 190 پنچایتوں میں مکمل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 5:59 PM IST

وکست بھارت سنکلپ یاترا کا سلسلہ جاری, ضلع کی 190 پنچایتوں میں مکمل

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع سینٹرل اسکول میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول، نئی دہلی میں انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس پروگرام کے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سنکیت کلکرنی نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کے مکمل معائنہ کیا گیا جس میں ان کی اسکیموں اور اقدامات کی نمائش کی گئی تھی۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنکیت کلکرنی نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پلیٹ فارم سرکاری اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے بہترین چینل کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے ہر فرد پر زور دیا کہ وہ ذاتی سطح پر 'وِکست' بننے اور سرکاری اسکیموں سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔آپ اگر بیدار ہوں گے تبھی سرکاری اسکیموں کا فائدہ مل سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ میں شہید ہمایوں بٹ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ اجتماعی کوشش لامحالہ ایک 'وکست بھارت' کی طرف لے جائے گی۔کشمیر کے تمام لوگوں سے اس یاترا کا حصہ بننے کی اپیل کی جا رہی ہے۔وکست بھارت سے ہی عام لوگ وکست ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.